ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، تین زخمی

جمعہ 16 فروری 2018 20:23

چنیوٹ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) احمد نگر کے قریب ڈمپر کو کراس کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں بیس سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرگودھا روڈ احمد نگر کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل ڈٖمپر کو کراس کرتے ہوئے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں شہزاد ، ابرار ،شعیب اور اسامہ شدید زخمی ہو گئے جس میں سے شہزاد ولد برخوردار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امداد ی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا گیا تھانہ چناب نگر پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لیکر ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔