اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، رانا مشہود احمد خاں

جمعہ 16 فروری 2018 20:23

اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، رانا مشہود احمد خاں
بوریوالا۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں اور صوبے میں تعلیم کی ترقی میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے،اساتذہ کی عزت نفس کی بحالی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،صوبے بھر کے اساتذہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو بہت جلد خادم اعلیٰ پنجاب کے سامنے پیش کرکے انہیں ہر ممکن طور پر حل کروانے کی کوشش کی جائے گی،پڑھا لکھا پنجاب کے سلوگن کی کامیابی میں اساتذہ نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا کردار ادا کیا ہے،موجودہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مرزا طارق محمود کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں فریاد علی جٹ،میاں سعید سدھو،حاجی محمد رشید،خلیل احمد چوہدری،شیخ دلدار اسلم،سعید سرور بھٹی اور دیگر اساتذہ راہنما شامل تھے جبکہ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور اور رانا محمد یٰسین بھی موجود تھے،مرزا طارق محمود نے صوبائی وزیر تعلیم کو پیش کیے گئے اساتذہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں ایم اے تعلیم کے حامل نئے بھرتی کیے گئے ایجوکیٹرز کو گریڈ نمبر17دینے،گروپ انشورنس کی کٹوتی پر میچورٹی کلیم دینے،کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کی فوری مستقلی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی جگہ سابقہ ای ڈی اوز والے نظام کی بحالی،آئی ٹی ٹیچرز کو کمپیوٹر الائونس دینے،ہر ضلع کی بنیاد پر اساتذہ کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایجوکیشن سٹی کی تعمیر کے منصوبوں سمیت دیگر مطالبات شامل تھے جن پر صوبائی وزیر تعلیم نے ان مطالبات کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے پیش کرکے انکی منظوری حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :