سریش رائنا کی بھارتی ٹیم میں واپسی
حالیہ سائوتھ افریقہ دورے میں ٹی 20 سریز میں شریش رائنا کو ٹیم میں شامل کرلیاگیا 19 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں ،کھلاڑی کی میڈیا سے بات چیت
جمعہ 16 فروری 2018 20:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں ٹریننگ نہیں چھوڑوں گاکیونکہ جب تک ممکن ہے بھارت کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں ،اب 2019 کا ورلڈ کپ بھی کھیلنا چاہتا ہوں کیوں کہ میں انگلینڈ میں اچھی کارگردگی دکھا چکا ہوں، مجھے اپنی صلاحیتوں پراعتماد ہے کہ میں سائوتھ افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچز میں اچھا کھیل پیش کروں گا۔
انہوںنے کہا کہ 31 سال کا ہو چکا ہوں اور 223 ایک روزہ جبکہ 65 ٹی 20 میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے باوجود خود کو اس کھیل کیلئے بہت تازہ دم محسوس کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ سریش رائنا نے آخریمرتبہ گزشتہ سال فروری میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی اور اس میں انہوں نے 63 رنز کی اعلیٰ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا، البتہ یو یو ٹیسٹ کلیئر نہ کرنے کے باعث بھارتی ٹیم سے آئوٹ ہو گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں میرے خاندان نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں نے بہت سے ڈومیسٹک میچز کھیلے تا کہ یو یو ٹیسٹ کلیئر کر سکوں ،میں نے اس پر بہت زیادہ محنت کی ہے، میں اپنے پورے کیریئر میں فٹ رہا مگر اس مرتبہ ٹیسٹ کا کلیئر نہ ہونے کا سبب میری انجری تھی۔مزید اہم خبریں
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.