دھرنے والوں نے عوام کی خدمت کی بجائے تمام وقت بے بنیاد الزامات پر برباد کیا،انکی ترقی کے میدان میں کارکردگی صفر جمع صفررہی ہے
لودھراں میں تاریخی فتح پر اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں، عوام نے یو ٹرن، لاک ڈائون اور دھرنا کریسی کا احتساب کرکے حساب چکا دیا ہم نے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھا ہے،ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کئی:شہبازشریف جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیںاوراربوں روپے کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے مخالفین دھرنے اور رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے لیکن ہم عزم کیساتھ ترقی کے سفر کو آگے بڑھاتے رہی:وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے گفتگو
جمعہ 16 فروری 2018 20:11
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیںاورجنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیںاوراربوں روپے کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ میں اور میری ٹیم عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیںاور خدمت کے مشن سے نہ پہلے کبھی ہٹا ہوں اور نہ ہی آئندہ ہٹوں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کھوکھلے نعروں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اورہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔عام آدمی کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس پروگرامز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہر سانس عوام کی خدمت کیلئے وقف ہے اورمیں نے عوام کی خدمت کیلئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے اورعوامی خدمت کے سفر کو رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے دل وجان سے عوام کی خدمت کی ہی-قیام ا من ، توانائی بحران کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری عوامی خدمت کی روشن مثالیں ہیں-انہوںنے کہاکہ دھرنے احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کی عوام دشمنی بھی عیاں ہی-مخالفین دھرنے اور رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے لیکن ہم عزم کیساتھ ترقی کے سفر کو آگے بڑھاتے رہی-انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے سماجی شعبوں میں انقلاب برپا کیا ہی-وسائل کی منصفانہ تقسیم اور امیر و غریب کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے فلاحی پروگرام کا میابی سے آگے بڑھائے ہیں-وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین اسمبلی راؤاجمل،عالم داد لالیکااورایم پی اے سلطان حیدر شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.