لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آنے کو تیار ،سسٹم میں سے 2500میگاواٹ بجلی غائب

تر بیلا بجلی گھر کے 5یونٹ بند،تربیلا بجلی گھر کی کل پیدوار3478 میگا واٹ ہے جو کم ہو کر صرف 519میگاواٹ رہ گئی ہے

جمعہ 16 فروری 2018 20:11

لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آنے کو تیار ،سسٹم میں سے 2500میگاواٹ بجلی ..
تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) تر بیلا بجلی گھر کی پیداوار میں 2959میگا واٹ کی کمی ہو گئی ہے تر بیلا بجلی گھر کے 5یونٹ بند ہو گئے ہیںتربیلا بجلی گھر کی کل پیدوار3478 میگا واٹ ہے جو کم ہو کر صرف 519میگاواٹ رہ گئی ہے تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح 130فٹ تک گر گئی تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 5یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیدوار بھی کم ہو گئی جھیل میں پانی کی سطح1420.90 فٹ ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز 16400کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج 40000کیوسک فٹ ہے تر بیلا بجلی گھر کے 9یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جن کے ذ ریعے 519میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 5پیداواری یونٹ بند پڑے ہیںتر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے .

متعلقہ عنوان :