شرجیل انعام میمن کی ڈسک تبدیلی کیلئے فوری آپریشن کیاجائے ، میڈیکل بورڈ کی سفارش

آپریشن میں تاخیر سے شرجیل میمن مستقل طور پر معذور ہوسکتے ہیں ، میڈیکل بورڈ کی احتساب عدالت میں رپورٹ دائر

جمعہ 16 فروری 2018 20:11

شرجیل انعام میمن کی ڈسک تبدیلی کیلئے فوری آپریشن کیاجائے ، میڈیکل بورڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) احتساب عدالت کی طرف سے سابق صوبائی وزیر شرجمیل انعام میمن کیلئے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے عدالت میںجمع کرادی ہے اور سفارش کی ہے کہ شرجیل انعام میمن کی ڈسک کی تبدیلی کیلئے فوری آپریشن کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں تاخیر سے شرجیل انعام میمن مستقل طور پر معذور ہوسکتے ہیں شرجیل انعام میمن کے لئے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ کی سربراہی ڈا کٹر خالد شیر پروفیسر آف نیورالوجی ( جے ایس ایم یو ) جناح پوٹ گریجوکیٹ میڈیکل سنٹر کراچی نے کی تھی اور اس بورڈ میں دیگر مشہور ڈاکٹر بھی موجود تھے رپورٹ کے مطابق میڈیکل بور ڈ نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا تفصیلی میڈیکل معائنہ کیا رپورٹ میں دماغ کی ایم آر آئی اور ای سی جی میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کا فوری علا ج کرنے کی ضرور ت ہے میڈیکل بورڈ نے شرجیل انعام میمن کو مرگی کے مرض میں مبتلا قرار دیا ہے ماضی میں شرجیل میمن لندن اور دبئی کے ہسپتالوں میں زیر علاج رہے ہیں جب وہ پاکستان واپس آئے تھے تو متعلقہ ہسپتالوں میں بھی زیر علاج رہے ہیں میڈیکل بورڈنے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ شرجیل میمن کا علاج مسلسل جاری رہنا چاہیے اور ان کے ای سی جی کا مسلسل ریکارڈ کرنا ہوگا جس انداز میں بیماری موجود ہے اس سے لاپرواہی ہرگز نہیں برتنی چاہیے رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے جسمانی اعضاء کا آپس میں توازن بہتر نہیں ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ مریض کا فوری آپریشن کرکے بیماری کو ختم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آج کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن کی اپیل کی سماعت بھی کررہی ہے ،سماعت کرنیوالے بینج کے سربراہ چیف جسٹس ثاقب نثار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :