Live Updates

فوزیہ قصوری نے عمران خان کو پارٹی کولاحق خطرے سے آگاہ کردیا

پی ٹی آئی کا اتنا بڑا نظریہ تھا اب نہیں رہا،آج پارٹی کوبہت خطرہ ہے،ورکرزکے بغیرکوئی لیڈرلیڈرنہیں ہوتا۔ رہنماء تحریک انصاف فوزیہ قصوری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 فروری 2018 19:33

فوزیہ قصوری نے عمران خان کو پارٹی کولاحق خطرے سے آگاہ کردیا
سمندری (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری 2018ء) : تحریک انصاف کی رہنماء فوزیہ قصوری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوپارٹی کولاحق خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اتنا بڑا نظریہ تھا جو اب نہیں رہا،آج ہماری پارٹی کوبہت خطرہ ہے،ورکرزکے بغیرکوئی لیڈرلیڈرنہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج سمندری میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہماری پارٹی کوبہت بڑا خطرہ ہے۔

تحریک انصاف کا اتنا بڑا نظریہ تھا جو اب نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ ،احتساب اور ٹرانسپرنسی ہمارا نظریہ ہے۔آج ہم اپنے نظریے سے ہٹنے نظرآرہے ہیں۔فوزیہ قصوری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کوایک ادارہ بننا پڑے گا۔ جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے سے انصاف نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ورکرزکے بغیرکوئی لیڈرلیڈرنہیں ہوتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات