ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی بھارت‘ اسرائیل اور امریکہ نے مل کر کی تھی، جرمن مصنف

اجمل قصاب کو بھی حملے سے 20 روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا اور دہشت گردوں کے سہولت کار امریکہ کے ٹیلی فون نمبر استعمال کرتے تھے لیکن بھارت نے ممبئی حملوں کا الزام براہ راست پاکستان پر لگایا تھا، کتاب میں انکشاف

جمعہ 16 فروری 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) جرمن مصنف ایلیس ڈیوڈ سن نے پانی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ 26 نومبر 2008 ء کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی بھارت‘ اسرائیل اور امریکہ نے مل کر کی تھی جبکہ اجمل قصاب کو بھی حملے سے 20 روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا اور دہشت گردوں کے سہولت کار امریکہ کے ٹیلی فون نمبر استعمال کرتے تھے لیکن بھارت نے ممبئی حملوں کا الزام براہ راست پاکستان پر لگایا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرمن مصنف ایلیس ڈیوڈسن نے پانی کتاب "The Betrayal of India - Revisiting the 26/11 Evidence" میں 26 نومبر 2008 ء کو بھارت میں ہونے والے ممبئی حملوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی بھارت‘ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براہ راست پاسکتان پر الزام لگایا تھا۔ کتاب میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار امریکہ کے ٹیلی فون نمبر استعمال کرتے تھے جبکہ اجمل قصاب کو حملوں سے بیس روز پہلے گرفتار کرلیا گیا تھا پاکستان نے ممبئی حملوں کی مذمت کی تھی اور شفاف انکوائری کی بھی پیشکش کی تھی لیکن بھارت کی جانب سے ہمیشہ عدالتی کارروائی سے روگردانی کی گئی اس کتاب میں ہونے والے انکشاف سے پاکستان کے موقف کو تقویت ملی ہے۔