لاہور ،جوہر ٹائون میں واقع سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کی حمایت میں جاری احتجاج چوبیسویں روز بھی جاری رہا

جمعہ 16 فروری 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) جوہر ٹائون میں واقع سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کی حمایت میں جاری احتجاج چوبیسویں روز بھی جاری رہا گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا یونٹ کے صدر شبیر سیال نے کہا ہے کہ سپیشل ایجوکیشن کے سات سو چھیاسی ملازمین گزشتہ آٹھ سال سے ترقیوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن جو ترقیوں کیلئے قوانین کی عدم موجودگی کے باوجود خود محکمہ کے ڈی جی بن کر بیٹھ گئے ہیں لیکن انہوں نے ملازمین کی ترقیوں کیلئے ابھی تک قوانین ہی نہیں بنائے بشیر سیال نے ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کیخلاف شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کے وظائف اور دیگر مدات میں رکھی گئی رقم فاضل چیمہ اور ان کے ساتھی مبینہ طور پر خود ہڑپ کر گئے ہیں لیکن محکمہ کے ملازمین آج تک اپنے حق کیلئے آوز بلند کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کو فوری طور پر ترقیاں دینے کیلئے قوانین بنائے جائیں اور محکمہ میں پائی جانے والی کرپشن کی انکوائریوں کو مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :