لاہور ،صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس آج ہو گا

جس میں لیسکو کو کروڑوں روپے کا میٹریل کی منظوری دی جائیگی بتایاگیا

جمعہ 16 فروری 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ایک اجلاس آج لیسکو ہیڈ کوارٹ میں منعقد ہوگا جس میں لیسکو کو کروڑوں روپے کا میٹریل کی منظوری دی جائیگی بتایاگیا ہے کہ لیسکو آئندہ موسم سرما کے دوران لاہور کے شہریوں کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کو جاری رکھنے کیلئے کروڑوں روپے مالیت سے 200 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی خریداری کے ساتھ ساتھ ڈسٹری بیوشن کا نظام بہتر بنانے کیلئے تین ہزار کلو میٹر تار بھی خریدے گا جبکہ میٹریل کی خریداری کی سمری لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔