بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی سماجی تنظیم پر بلیک لسٹ کئے جانے کا خطرہ منڈلانے لگا

جمعہ 16 فروری 2018 19:53

بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی سماجی تنظیم پر بلیک لسٹ کئے جانے کا خطرہ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) بولی وڈ سلطان سلمان خان کی سماجی تنظیم ’بینگ ہیومن‘ کومقررہ مدت کے اندرمفت ڈائلاسزسینٹر نہ کھولے جانے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیے جانے کا خدشہ ہے۔سلمان خان یہ تنظیم گزشتہ 11 برس میں متعدد کارنامے سر انجام دے چکی ہے، تاہم وہ گزشتہ 2 سال سے ایک کام کرنے میں ناکام رہی ہے، جس وجہ سے انہیں بلیک لسٹ کیے جانے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

دکن کیرونیکل نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ سلمان خان کی تنظیم کو ممبئی کے ’دی بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن‘ (بی ایم سی) کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سلمان خان کی تنظیم کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ممبئی کے علاقے باندرا میں 24 ڈائلاسز سینٹر کو کھولنے میں ناکام گئی ہے، اور اگر تنظیم نے خدشات ختم نہ کیے اور سینٹرز کے قیام کو یقینی نہیں بنایا تو اسے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی تنظیم کو ممبئی کے سینٹ جوہن روڈ پالی ہل میں واقعے الائیڈ کو آپریٹو سوسائٹی میں 24 ڈائلاسز سینٹر کو ایک سال کے اندر کھولنا تھے، تاہم تاحال تنظیم مذکورہ سینٹر نہیں کھول سکی، جس وجہ سے اسے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :