پشاور:باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کے ذریعے ابو ظہبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 135کیپسول برآمد

جمعہ 16 فروری 2018 19:49

پشاور:باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کے ذریعے ابو ظہبی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کے ذریعے ابو ظہبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 135کیپسول برآمد کر لئے ہیں نجی ائیر لائن کی پرواز جے نائن 825کے ذریعے ابو ظہبی جانے والے ہنگو سے تعلق رکھنے والے مسافر کو شک کی بنیاد پر رووکنے کے بعد اے این ایف نے ان کا معائنہ کیا اور ان کے پیٹ سے 135عدد کیپسول برآمد کئے جس میں 0.825گرام ہیرئوئن اور 00.05گرام آئس برآمد کر لیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اے این ایف اور کسٹم حکام کی جانب سے بیرون ممالک منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لئے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اقدامات تیز کئے ہیں ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی ہدایات کی جا چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :