ایف بی آر نے کرایہ لینے اور دینے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے شکنجہ تیار کر لیا

جمعہ 16 فروری 2018 19:49

ایف بی آر نے کرایہ لینے اور دینے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) ایف بی آر نے 1لاکھ روپے سے زائد کرایہ لینے اور دینے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے شکنجہ تیار کر لیا ہے ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور ، کوہاٹ ، نوشہرہ ،مردان ، ابیٹ آباد سمیت صوبے کے بڑے بڑے شہروں میں ایسے کرایہ داروں اور مالکان کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں جس کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا ہے اوران کرایہ داروں اور مالکان کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے تمام کرایہ دار اور پراپرٹی مالکان کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جن کی کمرشل یا سرکاری عمارتوں کا کرایہ ایک لاکھ یا اس سے زائد ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز ، ڈسٹرکٹ و ٹائون انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اوران سے بھی ان کے نام طلب کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :