برے کام کا برا نتیجہ: وفاقی دارلحکومت میںرات کے وقت شراب و منشیات کی محفل میں ہونے والی لڑائی میں چھریاں چل گئی

لڑئی کے باعث تین خاندان تباہ ہو گئے دو افراد جان بحق اور ایک شدیدزخمی

جمعہ 16 فروری 2018 19:43

برے کام کا برا نتیجہ: وفاقی دارلحکومت میںرات کے وقت شراب و منشیات کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) برے کام کا برا نتیجہ وفاقی دارلحکومت میں رات کے وقت شراب و منشیات کی محفل میں ہونے والی لڑائی میں چھریاں چل گئی لڑئی کے باعث تین خاندان تباہ ہو گئے دو افراد جان بحق اور ایک شدیدزخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ابپارہ کے علاقے جی سیون کچی آبادی میں شراب کے نشے میں دھت پارٹی میں جھگڑاہوا جس نے نتیجے میں چھریوں کے وار سے دو افراد قتل ہو گئے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجس کی حالت نازک ہے ۔ قتل ہونے والوں میں امجد اور شارون امین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مقتول شارون کا والد سپیکر قوی اسمبلی کے گھر پر ملازم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :