لائیو سٹاک ٹیم کا رائے ونڈ میںجانوروں کا غیر معیاری چارہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،سینکڑوں ٹن میٹریل ضائع

جمعہ 16 فروری 2018 19:43

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) لائیو سٹاک ٹیم نے رائے ونڈ میںجانوروں کا غیر معیاری چارہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سینکڑوں ٹن میٹریل ضائع کردیا ،فیکٹری سربمہر ہونے کے باجود غیر معیاری چارے کی تیاری کا عمل جاری تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کے حکم پر صوبہ بھر میں جانوروں کا غیر معیاری چارہ کھل بنولہ تیارکرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہیں جس کے تحت رائے ونڈ میں قائم اسد آئل ملز پرایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرزبیرباری ،ڈپٹی ڈائریکٹر شبنم الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوبارہ چھاپہ مارا جہاںسینکڑوں ٹن مال تیار کر کے مختلف اضلاع کو سپلائی کیا جارہاتھاسیل شدہ فیکٹری میں دوبارہ کام جاری رہنے پرمحکمہ کے افسران نے لائیو سٹاک ٹربیونل پنجاب کے حکم پر فیکٹری میں موجود تمام میٹریل کو تلف کیا جارہا ہے اس موقعہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیرباری نے کہا کہ اسد آئل ملز میں تیار ہونیوالا چارہ جانوروں کیلئے انتہائی مضر ہے جس کو کھانے سے جانوروں میں کینسر کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ ان جانوروں کا دودھ استعمال کرنیوالے انسانوں بالخصوص بچوں میں موذی امراض جنم لے رہے ہیں جس سے اموات کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے فیکٹری میٹریل کی تلفی کے موقعہ پر پولیس کی نفری موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :