کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ ہونے کا امکان

نیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ 19 فروری کو فیصلہ سنائے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 فروری 2018 19:20

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ ہونے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2018ء) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب ریفرنسز کے سلسلے میں عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی جسے نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ اب اسلام آباد ہائیکورٹ نیب کی درخواست پر 19 فروری کو فیصلہ سنائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ میں 19 فروری کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب نے ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔ ممکنہ طور پر ان ریفرنسز کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :