آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 10 ویں کراچی یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب (کل) ہوگی

جمعہ 16 فروری 2018 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 10 واں کراچی یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 17 فروری 2018 ء شام30 :5 بجے آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی فریال تالپورمہمان خصوصی ہونگی۔صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر کلچرل سید سردار علی شاہ مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔تقریب میں معروف گلوکار عاصم اظہر پرفارم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :