تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی سینیٹ کیلئے4نام دیدے،اعلان کردوں گا،فاروق ستار

تاثردیا گیا کہ میری ضد کی وجہ سےمعاملہ بگڑا،میری ضد ہوتی توسینیٹ امیدوارو ں کا مسئلہ لٹکا رہتا،ایم کیوایم پاکستان میرے نام سے رجسٹرڈ اور پتنگ نشان بھی میرے پاس ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 فروری 2018 19:09

تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی سینیٹ کیلئے4نام دیدے،اعلان کردوں گا،فاروق ستار
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی سینیٹ کیلئے 4نام دیدے، اعلان کردوں گا،تاثردیاگیا کہ میری ضد کی وجہ سے معاملہ بگڑا،میری ضد ہوتی توسینیٹ امیدوارو ں کامسئلہ لٹکا رہتا،ایم کیوایم پاکستان میرے نام سے رجسٹرڈ اور پتنگ نشان بھی میرے پاس ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی 4نام دے دے۔

باقی نام کل یا 18کو ودڈرا ہوجائیں گے۔میں ان ناموں کااعلان کردوں گا۔

(جاری ہے)

تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی غیرآئینی اجلاس کررہی ہے۔فاروق ستار نے کہاکہ سوشل میڈیا اور میڈیا پرتاثردیاگیا کہ میری ضد کی وجہ سے معاملہ بگڑگیاہے۔تاثر دیاگیا کہ میں اپنی مرضی کے امیدوار کوٹکٹ دینا چاہتاہوں۔میری ضد ہوتی توسینیٹ امیدوارو ں کامسئلہ لٹکا رہتا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان میرے نام سے رجسٹرڈ ہے اور پتنگ نشان بھی میرے پاس ہے۔پتنگ آج بھی پی آئی بی والوں کی ہے اتوار کوجوجیتیں گے پتنگ ان کی ہوگی۔فاروق ستار نے کہاکہ ارکان اسمبلی اور ذمہ دران کی اکثریت میرے ساتھ ہے۔ہم پتنگ چھتوں پررکھتے ہی نہیں بلکہ اڑاتے بھی ہیں۔