فانڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، مل کر کام کرنا چاہتی ہوں اداکارہ میرا

جمعہ 16 فروری 2018 19:02

فانڈیشن کی فلاحی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، مل کر کام کرنا چاہتی ہوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) مشہور و معروف اداکارہ میرا نے ایس ایم ای فانڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا اور فانڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ایس ایم ای فانڈیشن کے سربراہ ولی اللہ خان نے اداکارہ میرا کو ایس ایم ای فانڈیشن کے اغراض و مقاصد سے تفصیلا آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایم ای فانڈیشن ملک سے غربت و بیروزگاری کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہے۔

فانڈیشن بیروزگار نوجوانوں کوانٹرن شپ کے ذریعے ہنر مند بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے ساتھ ساتھباصلاحیت نوجوانوں کو ذاتی کاروبار شروع کرنے اور اسے کامیابی سے چلانے کے لئے بھی رہنمائی فراہم کرکے انہیں معاشرے کا باوقارحصہ بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا جو خود بھی سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں نے ایس ایم ای فانڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنی جانب سے فانڈیشن کی سرگرمیوں میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر اداکارہ میرا نے ایس ایم ای فانڈیشن کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے بطور ممبر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ میرا کی خواہش پر صدر ایس ایم ای فانڈیشن نے انہیں اپنی تنظیم کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی جس پر اداکارہ میرا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور صدر ایس ایم ای فانڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔ اس حوالے سے تفصیلی پریس کانفرنس اگلے ہفتے کی جائے گی جس میں اداکارہ میرا باقاعدہ طور پرایس ایم ای فانڈیشن کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اپنی فلاحی خدمات کے آغاز کا اعلان کریں گی۔

اس موقع پر فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی سینئر صحافی شفیع وصی قریشی ایس ایم ای فانڈیشن کے ٹیم ممبر رضی اللہ خان کامران اللہ خان اختری بیگم شکیل قمبرانی صباحت اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :