کراچی ، عدالتوں میں چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں بینرز آویزاں

جمعہ 16 فروری 2018 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) کراچی کی عدالتوں میں ایک بار پھر چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بینرز پر کون بدلے گا نظام، عوامی حقوق کی جنگ، چیف جسٹس کے سنگ کا نعرہ تحریر کیا گیا ۔ بینرز پر سیاست نہیں انصاف بھی تحریر کیا گیا ۔ بینرز سٹی کورٹ کے داخلی راستوں پر آویزاں کئے گئے ۔ بینرز پر کنونئیر ڈاکٹر نواز علی ملاح کا نام درج ہے ۔ بینرز پر عوامی حقوق کی جنگ، چیف جسٹس تیرے سنگ کا نعرہ بھی تحریر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :