اوتھل پولیس کی کاروائی ،کراچی سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد،دو ملزمان گرفتار

جمعہ 16 فروری 2018 18:59

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) اوتھل پولیس کی کاروائی کراچی سے چوری شدہ موٹرسائکلیں برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کی ہدایت پر کہ کراچی سے چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں براستہ لسبیلہ اوتھل اندرون بلوچستان منتقل کی جائیں گی جس پر ایس ایچ او اوتھل جان ممد جاموٹ اور سب انسپکٹر محمد رفیق سومرو نے ٹیم کے ہمراہ عارضی ناکہ لگا کر سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا اسی دوران کراچی سے آنے والی دو موٹرسائیکلوں کے جب کاغزات چیک کئے گئے تو ایک موٹر سائیکل چند روز قبل ہی کراچی کے علاقے نیو کراچی سے چوری کی گئی تھی اور ایک ری پنچ شدہ موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لیکر دو ملزمان شبیر اور مختیار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی،ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :