چیف جسٹس آف پاکستان نے شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا

جمعہ 16 فروری 2018 18:29

چیف جسٹس آف پاکستان نے شرجیل میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کا نوٹس لے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جیل سے اسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا ۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو نوٹس جاری کر دیا ۔کیس کی سماعت آج(ہفتہ) کراچی رجسٹری میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کو مختلف بیماریوں کا بہانہ بنا کر انھیں جیل سے اسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے ۔کبھی ان کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ظاہر کی جاتی ہے اور کبھی جگر میں انفکشن کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن سمیت 13 ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔