افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پرروف گاڑی دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 20 فروری تک ملتوی

جمعہ 16 فروری 2018 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پرروف گاڑی دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حنیف راہی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کر تے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ دلائل دیں۔