Live Updates

نواز شریف ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، ہر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار عمران خان ہے

مریم نواز کا بفہ میں سوشل میڈیا کنونش سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 18:25

نواز شریف ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، ہر ضمنی الیکشن میں تحریک ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے نواز شریف ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔وہ جمعہ کو مانسہرہ کے علاقہ بفہ میں مسلم لیگ(ن)کے سوشل میڈیا کنونش سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف، اراکین قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر،انجینئر امیرمقام ،سینیٹرپرویز رشید،مسلم لیگ(ن)سوشل میڈیاکے صدرعباس آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔

مریم نوا زنے کہا کہ ایک کے بعد ایک ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے جتنے امیدواروں کو شکست ہوئی ان سب کا قصور وار عمران خان ہے۔عمران خان نے تحریک انصاف کو عوام کے خلاف سازش کرنے والی جماعت کے طورپر پیش کیا جس کا نتیجہ یہ آیا کہ عوام نے تحریک انصاف سے اپنا تعلق توڑ دیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن )کا سوشل میڈیاکنونشن سمجھ کر آئی تھی ،نہیں پتہ تھا کہ سوشل میڈیا کنونش میں عوامی سمندر امڈ آئے گا،بفہ اورمانسہرہ والو شکریہ۔

نواز شریف کی بیٹی کا استقبال کرنے اتنی بڑی تعدادمیں استقبال کرنے آئے ہیں،جب نواز شریف آئے گا تو کیا ہوگا۔نواز شریف سے دور رکھنے کی سازش کو عوام کی نواز شریف سے محبت کو عشق میں بدل دیا ہے۔جلسے ہوں یا ضمنی انتخاب ہر عوامی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آرہا ہے ۔۔دو دن پہلے لودھرا ں عوامی عدالت نے ایسا انصاف کیا کہ نااہل کو اہل کردیا ۔

نواز شریف کا مقدمہ عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے،فکر نہ کرو شریف خاندان ملک سے بھاگنے والا نہیں ہے۔مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب غلطیوں سے سبق سیکھنے کا وقت گزر چکا ہے،عمران خان کی تبدیلی بھی جھوٹی،عمران خان کے بجلی منصوبے بھی جھوٹے،عمران خان کا بلین ٹری پراجیکٹ بھی جھوٹا اورعمران خان جھوٹوں کا سردار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات