سینٹ جوزف کانونٹ اسکول میں 21 ویں صدی کی ایجادات نمائش منعقد

کمشنر کراچی نے اسکول کا دورہ کیا اور نمائش دیکھی،کراچی میں مشنری تعلیمی اداروں کی خدمات قابل قدر ہیں،اعجاز احمد خان

جمعہ 16 فروری 2018 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کا دورہ کیا اور اسکول میں منعقدہ اکیسویں صدی کی ایجادات کے موضوع پر منعقدہ سائنسی نمائش دیکھی۔ جس میں مختلف جماعتوں کی طالبات کے تیار کر دہ پروجیکٹس کی نمائش کی گئی تھی۔ نمائش کے لئے فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی مضامین ،کمپیوٹر پروگرامنگ اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے حوالہ پروجیکٹس تیار کئے گئے تھے۔

اس موقع پر طالبات کے تیار کر دہ آرٹ کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی پروجیکٹس تیار کر نے والی طالبات نے کمشنر کراچی کو اپنے پروجیکٹس کے بارے میں کمپیوٹر اور چارٹس کی مدد سے تفصیلی پریزینٹشن کی ۔ اس موقع پر طالبات کے تیار کر دہ آرٹ کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے اکیسویں صدی کی ایجادات کے بارے میں منعقدہ نمائش میں دلچسپی کا اظہارکیا انھوں نے طالبات کے آرٹ کے فن پارے بھی دیکھے ۔

انھوں نے طالبات کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔ طالبات سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں انھوں نے معلوماتی سوالات بھی کئے ۔ کمشنر نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں کراچی میں سینٹ جوزف کانونٹ اسکول اور دیگر مشنری اسکولوںکی خدمات قابل قدر ہیں۔انھوں نے کراچی میں معیاری تعلیم کے حوالہ سے سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی خدمات کا خاص طور پر اعتراف کیا انھوں نے کہا کہ سینٹ جوزف کانونٹ اسکول نے لڑکیوں کو معیاری اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دینے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی بہت اہمیت ہے ۔ سائنسی نمائش کے انعقاد سے طالبات میں سائنسی مضامین کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوگا اور انھیں سیکھنے کے مواقع ملیں گے انھوں نے تعلیم کے سلسلہ میں اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا اس موقع پر اسکول کی پرنسپل سسٹر انیلا کانسٹنٹ Sister Anila Constant نے کمشنر کو اسکول کی تاریخ،نمائش کے انعقاد کے مقاصد اور معیاری تعلیم کے لئے اسکول کی خدمات کے حوالہ سے تفصیلات سے کمشنر کو آگا ہ کیا ۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کراچی میں گذشتہ ایک سو پچاس سال سے خدمات انجام دے رہا ہے ۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل سسٹر انیلا کانسٹنٹ Sister Anila Constant ،ہیڈ مسٹریس نسیمہ کپاڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر سارہ جاوید اوردیگر بھی مو جو د تھیں۔

متعلقہ عنوان :