کے ایم سی کے افسران اور لینڈ گریبروں نے جیولرز کو دکانیں الاٹ کرنے کا جھانسہ دیکر کر 18لاکھ کا چونا لگا دیا

جیولر نواب احمد نے کمشنر کراچی کو فراڈ کی تفصیلات بذریعہ درخواست روانہ کر دی،ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 16 فروری 2018 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) کے ایم سی کے افسران اور لینڈ گریبروں نے جیولرز کو دکانیں الاٹ کرنے کا جھانسہ دیکر کر 18لاکھ کا چونا لگا دیا ،جیولر نواب احمد نے کمشنر کراچی کو فراڈ کی تفصیلات بذریعہ درخواست روانہ کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق نواب احمد نے کمشنر کراچی کو تحریر کیا کہ میں جیولرز کا باعزت کاروبار کرتا ہوںمیرے پاس چند ماہ قبل کے ایم سی کے افسران کا چہیتا ایجنٹ شاہد فاضل اور اس کی بیوی شاہین فاضل رائو طالب ثانی ،رحمان بابا،شاہد جاپانی ،فرحان مادھوری ،عرفان انصاری آئے اور مجھے کورنگی نمبر4موبائل مارکیٹ کے سامنے چڑیا گھر کی دیوار کے ساتھ KMCکی جگہ الاٹ کرنے کا جھانسہ دیا جس پر میں نے مذکورہ بالا دکانوں کے کاغذات طلب کئے تو چند روز بعد مذکورہ بالا اشخاص نے کاغذات دیئے ان کاغذات پر KMCافسران کے اصل دستخط موجود تھے جس پر میں مطمئن ہوگیا اور مجھ سے شاہد فاضل اور مذکورہ بالا افسران نے دکانیں الاٹ کرانے کے عوض 18لاکھ روپے وصول کئے نواب احمد کی درخواست کے مطابق جو کاغذات مجھے دیئے گئے ان پر (1)KMCکے سیکشن آفیسر سیدمحمد سلیم (2)عقیل بیگ ڈائریکٹر لینڈ(3) آصف جیٹھہ ڈپٹی ڈائریکٹر (A/E)(4)کورنگی KMCمعین غوری ایڈیشنل ڈائریکٹر (A/E) کورنگی KMC(5)ارشاد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ KMC(6)ایم الجبران آغا(ADD)کورنگی ڈسٹرکٹ ریونیو مذکورہ افسران بالا کے دستخط اور لوکل گورنمنٹ کی مہریں سبط تھی جبکہ جعلساز فاضل شاہد افسران کے تصدیق شدہ کاغذات کی اصل فائل بھی دے گیا میں نے جب چند روز بعد الاٹ کی گئی دکانوں کا قبضہ مانگنا شروع کیا تو جعلساز شاہد فاضل اور مذکورہ بالا اشخاص نی18لاکھ کو بھول جانے کا حکم دیا میں نے تقاضہ کیا تو مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دی جس پر مجھے پتہ چلا کے میرے ساتھ 18لاکھ کا فراڈ ہو گیا ہے نواب احمد نے کمشنر کراچی کو دی گئی درخواست میں مزید تحریر کیا کہ میں نے دکانداروں سے مذکورہ بالا رقم ادھار لی تھی جو جعلساز گروپ اور KMCکے افسران کی ملی بھگت سے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے نواب احمد کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی جمع پونجی لینڈ گریبروں اور KMCافسران نے لوٹ لی ہے اب یاد یا تو مجھے رقم واپس دلائی جائے یا پھر مذکور بالا دکانیں الاٹ کی جائیں تاکہ میں باعزت اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکوں نواب احمد نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بالا اشخاص اور KMCکے افسران کے کیخلاف کاروائی کی جائے اور فوری طور پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے

متعلقہ عنوان :