جا معہ کراچی کی اکیڈمک کو نسل نے عدالتی احکا ما ت کو ہوا میں اڑا دیا

وکلا کے بچو ں کا دا خلہ کو ٹہ 5 فیصد مختص کیا گیا تھا ،جامعہ کراچی نے نا قص داخلہ پالیسی کو تسلیم کر تے ہو ئے اس پر جا ئزہ کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 16 فروری 2018 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) جا معہ کراچی کی اکیڈمک کو نسل نے عدالتی احکا ما ت کو ہوا میں اڑا دیا ۔ سندھ ہا ئی کو رٹ کے فیصلے کے مطا بق وکلا کے بچو ں کا دا خلہ کو ٹہ 5 فیصد مختص کیا گیا ہے ۔ جبکہ جا معہ کراچی اکیڈمک کو نسل نے خو د عدالتی فیصلہ ما ننے سے انکا ر کر دیا ۔ سندھ ہا ئی کو رٹ کے احکا مات کے مطا بق جا معہ کراچی کے دا خلو ں میں 5 فیصد کو ٹہ وکلا کے بچو ں کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ جا معہ کراچی نے اپنی نا قص داخلہ پالیسی کو تسلیم کر تے ہو ئے اس پر جا ئزہ کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جو دا خلہ پالیسی کے نقائص کی وجو ہا ت معلو م کر تے ہو ئے اس کے تدارک اور داخلو ں سے محروم کیئے گئے اہل طلبہ کو ایڈمیشن دینے کے طریقہ کا ر کے حوالے سے اپنی سفارشات تین روز میں پیش کریگی ۔ ذرائع کے مطا بق گذشتہ روز ہو نیوالے اکیڈمک کو نسل کے اجلا س میں کچھ پروفیسرز نے عدالتی احکا ما ت کو با لا ئے طا ق رکھ دیا اور خو د کو عدالتی فیصلے سے برتر قرار دے دیا ساتھ ہی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد قادری کو کمیٹی سے علیحدہ رکھا گیا واضح رہے کہ اکیڈمک کو نسل اگر عدالے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کر تی تو یہ عمل تو ہین عدالے کے زمرے میں آتا ہے

متعلقہ عنوان :