ْ20 کروڑکے کثیروقومی سرمایہ سے عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جمعہ 16 فروری 2018 17:38

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) بیس کروڑکے کثیروقومی سرمایہ سے عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا سپورٹس بورڈ پنجاب نے مشرف دور حکومت یہ نوید دی تحصیل ہیڈ کوارٹر میں عالمی سطح کے ہاکی کمپلیکس کے منصوبہ کی منظوری دی اس منصوبہ کو مکمل کیا گیا اور کہا گیا اس میںعالمی سطح کی سہولیات اور گراؤنڈاورباسکٹ بال کی گراؤنڈ کوچ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا اور گراؤنڈ میں عالمی معیار کا گھاس لگایا جائے گا مگر عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ پر بیس کروڑخرچ کرنے کے باوجود نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر کر رکھ دیا گیا ان کے تمام خواب چکناچُور کرنے کے بعد ہاکی کمپلیکس کوہائی سکول کے حوالے کر دیا گیا اس ہاکی کمپلیکس کی حالت کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے قومی سرمایہ کا ضیاع کیا گیا اور عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کھلاڑیوں کو محروم کر کے رکھ دیا گیا ہیاس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے گئے مگر پوچھے کون پنڈی بھٹیاں نامہ نگارگرین بیلٹ اور فٹ پاتھ کے قیام پر بھاری اخراجات مگر پیدل چلنے والوں کیلئے یہ سہولت بھی چھین لی گئی اور گرین بیلٹ کا نام ونشان تک نہ رہا اس صورت پر شہریوں نے اظہار کرتے ہوئے کہا ہے قومی سرمایہ کا ضیاع معمول بنا ہوا ہے مگر کسی کو ٹس سے مس تک نہ ہے اور عوام ان سہولتوں سے محروم ہیں پر تنویر احمد شیخ حاجی محمد نصراللہ خاں اصغر علی آکاش شیخ محمد ظہور ۔

(جاری ہے)

عدنان اسلم ، ڈاکٹر شیخ معراج دین۔ریاض احمد شاہین۔جاوید اقبال حسرت۔نوید احمد کاشی۔ریاست علی۔حسن چوہان۔ندیم چوہان۔انصر سراج۔غلام صابر۔ناصرالدین محمود ۔جلال حیدر بابر۔محمدافضل ۔شفقت بشیر ۔رانا سہیل افضل ۔ابتسام الہیٰ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے عوامی استحصال کا نوٹس لیا جائے اور پیدل چلنے والوں کے فٹ پاتھوں سے تجاوازت کو ہٹایا جائے جگہ جگہ گرین بیلٹ کا بھی دوبارہ قیام عمل میں لایا جائے

متعلقہ عنوان :