آئی ایس پی آر کی طرف سے سعودی عرب ٹروپس بھیجنے کا اعلان پارلیمان کی اس قرارداد کی نفی ہیں، سینیٹر فرحت اللہ بابر

جمعہ 16 فروری 2018 17:38

آئی ایس پی آر کی طرف سے سعودی عرب ٹروپس بھیجنے کا اعلان پارلیمان کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) سینیٹر فرحت اللہ بابر نے جمعہ کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی طرف سے سعودی عرب ٹروپس بھیجنے کا اعلان پارلیمان کی اس قرارداد کی نفی ہیں جس میں پاک آرمی کو سعودی یمن معاملے میں نیوٹرل رہنے کی سفارش کی گئی تھی سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری کچھائو میں سعودی اتحادیوں کے مابین لڑائی شروع ہوچکی ہے پاک آرمی چیف نے حال ہی میں سعودی عرب کا ایک غیر اعلانیہ دورہ بھی کیا جہاں ان کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں قبل ازیں یمن کی طرف سے سعودی عرب کی طرف داغے گئے میزائل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان بھی یہ یہ جواز بیان کرتا تھا کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے پاکستان کسی حد تک بھی جاسکتا ہے کی نشاندہی کرتا ہے اس معاملے پر ہم چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وزیر دفاع کو سوموار کو ایوان میں اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے ۔