دہشتگردی کی جنگ کسی خاص قوم ، طبقے یا صوبے کے خلاف نہیں ہے، طلال چوہدری

ملتان میں دہشتگردی کیخلاف مشق کے دوران پشتون لباس کا مقصد پختونوں کو دہشتگرد قرار دینا نہیں ہے، وزیر مملکت کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر جواب ی بھی چیک پوسٹ پر سب سے پہلے شلوار قمیض یا داڑھی والے شخص کو سب سے زیادہ چیک کیا جاتا ہے ، پختون ایک بہادر اور محنتی قوم ہے اور سب سے پہلے پختونوں نے قائداعظم کا ساتھ دیا، عامرڈوگر اگر کوئی غلط کام ہوا ہے تو حکومت کو معذرت کرنی چاہیے، منزہ حسن

جمعہ 16 فروری 2018 17:38

دہشتگردی کی جنگ کسی خاص قوم ، طبقے یا صوبے کے خلاف نہیں ہے، طلال چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ کسی خاص قوم ، طبقے یا صوبے کے خلاف نہیں ہے بلکہ بلاامتیاز پورے ملک میں کارروائیاں کی جارہی ہیں ، ملتان میں دہشتگردی کیخلاف مشق کے دوران پشتون لباس کا مقصد پختونوں کو دہشتگرد قرار دینا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا اس سے قبل تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی نے توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ کی توجہ ملتان میں انسداد دہشتگردی آپریشن کی مصنوعی مشق میں امن پسند پشتونوں کو بطور دہشتگرد چہرہ کشی کرکے انہیں بدنام کرنے کی جانب مبذول کرائی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ مشق ملتان میں ریلوے سٹیشن پر کی گئی تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے کسی بھی واقع کیخلاف اقدامات کرسکیں انہوں نے کہا کہ جس دہشتگرد کو پشتون لباس میں ظاہر کیا گیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پشتون دہشتگرد ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقوں میں خواتین کے عبائیہ یا برقعے بھی دکھائے جاتے ہیں تاہم اس کا مطلب بھی عبائیے یا برقعے کی توہین نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہریار آفریدی نے کہا کہ محض ایک پٹھان کو منتخب کرنا اور پٹھانوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کیا مطلب ہے انہوں نے کہا کہ پٹھانوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک روا رکھا گیا ہے اس سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا جس پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی میں کسی ایک قوم کو ٹارگٹ نہیں کیاجارہا ہے تمام ادارے مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں رکن اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ کسی بھی چیک پوسٹ پر سب سے پہلے شلوار قمیض یا داڑھی والے شخص کو سب سے زیادہ چیک کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پختون ایک بہادر اور محنتی قوم ہے اور سب سے پہلے پختونوں نے قائداعظم کا ساتھ دیا اس طرح کشمیر کی آزادی کیلئے قبائلیوںنے سب سے پہلے جنگ لڑی ہے انہوں نے کہا کہا پنجاب میں پختونوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے پٹھانوں کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا جارہا ہے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت پختونوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنا رہی ہے رکن اسمبلی منزہ حسن نے کہا کہ اگر کوئی غلط کام ہوا ہے تو حکومت کو معذرت کرنی چاہیے وزیر مملکت نے کہا کہ یہ محض ایک تجرباتی مشق ہوتا ہے اور اس کو قدرتی ماحول میں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کئی بار دہشتگرد سکیورٹی فورسز کا روپ دھار کر دہشتگردی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلاامتیاز کارروائی کرتے یں اور کسی بھی قوم یا قبیلے کیخلاف نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران کئے جانے والے اقدام ایوان کے سامنے رکھنے کیلئے تیار ہی ۔