وزیر اعلیٰ پنجاب نے جلسہ کے بعدڈیرہ راجپوت ہائوس نیو ماڈل ٹائون میں نمازجمعہ اداکی

جمعہ 16 فروری 2018 17:27

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جلسہ کے بعدڈیرہ راجپوت ہائوس نیو ماڈل ٹائون میں ..
بوریوالا۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد روانگی سے قبل اپنے پی ایس او رانا عامر کریم خان اور ان کے بھائی رانا طاہر کریم خان کے ڈیرہ راجپوت ہائوس نیو ماڈل ٹائون پہنچے جہاں انہوں نے نمازجمعہ ادا کی اور پرتکلف کھانا کھایا ،اس موقع پر بلدیہ بورے والا کے کونسلرز رانا مظہر مختار ،رائو عزیز الرحمان ،سردار ظہور احمد ڈوگر ایڈووکیٹ ،صدر بار ایسوسی ایشن میاں افتخار احمد صابر ،رانا محمد اجمل خان اور شیخ محمد ایوب بھی موجود تھے۔

ایک کارکن نے میاں شہباز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی کوشش کی تو انہوں نے اسے سختی سے روک دیا اور کہا کہ یہاں نعرہ بازی کی ضرورت نہیں میں اپنے گھر ہی آیا ہوں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر اعلیٰ کی گاڑی جب رانا طاہر کریم کے ڈیرہ میں داخل ہو ئی تو کارکنوں نے ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔مسلم لیگی رہنما رانا طاہر کریم خان نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو اس موقع پر شیر کی کھال پر کمال ہنر مندی سے بنائی گئی ان کی تصویر اور ایک من جنگلات کے خالص شہد کا تحفہ پیش کیا جس محمد شہباز شریف نے بے حد پسند کرتے ہوئے اسے قبول کر لیا اور کہا کہ وہ بورے والا سے اچھی یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ وہاں آدھا گھنٹے مختصر قیام کے بعد سٹیڈیم میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پہنچے اور لاہور روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :