نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام ملتوی، کسی بھی صورتحال کا سامنا کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 فروری 2018 16:52

نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام ملتوی، کسی بھی صورتحال کا سامنا کریں ..
اسلام آباد اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن جانا تھا جس کے لیے انہوں نے نیب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی جسے نیب نے مسترد کر دیاتھا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں ہی رہیں گے، درخواست مسترد ہونے کے باوجود بیرون ملک جا کر نواز شریف یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ وہ عدالتی کارروائی سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ نواز شریف پاکستان میں رہ کر ہی عدالتی فیصلوں اور حالات کا سامنا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :