شارجہ میں اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 16 فروری 2018 16:52

شارجہ میں اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2018ء) شارجہ میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں پیر کے روز آگ لگنے سے ماں اور اس کے دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے. اس کے علاوہ تقریباً 6 افراد کا دم گھٹ گیا تھا اور انکی حالت بری ہو گئی تھی ، جو شارجہ کے الکویت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

کرنل سمی خامس ال نقبی نے گلف نیوز کو بتایا کہ آگ شارجہ کے ال بتینہ کے علاقے میں عمارت کی پہلی منزل میں لگی تھی۔ آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پا لیا گیا تھا ۔ تاہم آگ کی شدت کے باعث اتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :