جرمن صحافی نے ممبئی حملوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی حملہ بھارت،امریکہ اور اسرائیل کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 فروری 2018 16:29

جرمن صحافی نے ممبئی حملوں کا بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16فروری 2018ء)جرمن صحافی نے ممبئی حملوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔اور کہا کہ ممبئی حملہ بھارت،امریکہ اور اسرائیل کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن صحافی ایلیس ڈیویڈ سن نے بمبئی حملوں کا بھانڈا پھور دیا۔ اور اپنی کتاب بھارت کی دھوکہ دہی ’’ 26نومبر کے ثبوتوں پر نظر ثانی‘‘ میں لکھا کہ بمبئی حملے سوچا سمجھا بھارتی منصوبہ تھا۔

ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی بھارت،امریکہ اور اسرائیل نے کی۔جرمن صحافی نے اپنی اس کتاب میں ممبئی حملوں کے ثبوت اور شواہد کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا۔جرمن صحافی ایلیس ڈیویڈ سن کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کے حقائق درست نہیں۔بھارتی تحقیقاتی اداروں نے منصوبے کے تحت حقائق مسخ کئے۔

(جاری ہے)

جب کہ ممبئی حملوں میں عدالتی کاروائی بھی غیر جانبدارانہ نہیں تھی۔

ممبئی حملوں کی عدالتی کاروائی کے دوران اہم شواہد اور گواہو ں کو نظر انداز کیا گیا۔حملے کا مقصد ہندو انتہاپسندوں، قوم پرستوں اور سیکیورٹی اداروں کو فائدہ پہنچانا تھا۔حملوں کے ذریعے یہ تاثر پھیلا گیا کہ بھارت کو مستقل خطرات لاحق ہیں۔اس کا مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف ممالک سے بھارتی روابطہ بڑھانا تھا۔حکومتی موقف سے مماثلت نہ رکھنے والے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند ہی نہیں کئے گئے،۔

حملے سے 2 روز قبل نریمان ہائوس میں اجمل قصاب اور دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کا بیان نظرانداز کیا گیا۔بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اجمل قصاب پورے تاج ہوٹل کو اڑانا چاہتا تھا۔مگر اجمل قصاب سے ملنے والے 8 کلو گرام کے 4 بم اس کام کیلئے ناکافی تھے۔جرمن صحافی نے کتاب میں انکشاف کیا کہ ممبئی میں حملے کرنے کے منصوبے میں بھارت ،امریکہ اور ممکنہ طور پر اسرائیل بھی شامل ہے۔