سازشیوں نےاقامہ کوبنیاد بناکرمجھے نکال دیا،سابق وزیراعظم نوازشریف

سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑسکتیں،ماضی گواہ ہے پہلےعدلیہ کوبحال کیا اب عدل کوبحال کروائیں گے،نہ میں پریشان ہوں اور نہ ہی کارکنان پریشان ہوں۔ نمازجمعہ کے بعد پارٹی کارکنان سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 فروری 2018 16:07

سازشیوں نےاقامہ کوبنیاد بناکرمجھے نکال دیا،سابق وزیراعظم نوازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سازشیوں نے اقامہ کوبنیاد بنا کر مجھے نکال دیا ہے،سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،ماضی گواہ ہے پہلے عدلیہ کوبحال کیا اب عدل کوبحال کروائیں گے،نہ میں پریشان ہوں اور نہ ہی کارکنان پریشان ہوں۔انہوں نے آج نمازجمعہ کے بعد پارٹی کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا توریفرنس پرریفرنس بنائے جارہے ہیں۔

سازشیوں نے اقامہ کوبنیاد بناکر مجھے نکالا۔ سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ ماضی گواہ ہے پہلے عدلیہ کوبحال کیا اب عدل کوبحال کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کل لودھراں جاؤں گا۔ لودھراں کے عوام نے مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوائی۔ لودھراں کے عوام کاخود شکریہ ادا کروں گا۔ مسلم لیگ نون آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔نہ میں پریشان ہوں اور نہ ہی آپ پریشان ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں خوشحالی آئے گی ۔سی پیک ملک کی تقدیر بدلے گا۔ واضح رہے صدر ن لیگ نواز شریف کل لودھراں میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں ضمنی الیکشن میں جیت پر عوام سے اظہار تشکر کریں گے۔