وزیر اعلیٰ سندھ کی سیہون شریف میں شہداء کی یاد میں منعقد قرآن خوانی میں شرکت

حضرت لال شہباز قلندر کی مزار پر دہشتگردی کرنے والوں کو کیفر کردار پر پہنچا دیاہے، سندھ بھر میں تمام درگاہوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

جمعہ 16 فروری 2018 18:08

وزیر اعلیٰ سندھ کی سیہون شریف میں شہداء کی یاد میں منعقد قرآن خوانی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) سانحہ سیہون شریف کو ایک سال مکمل ہونے پر محکمہ اوقاف کی جانب سے شہدائوں کی یاد میں حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار کے اندر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور شہدائوں کے لواحقین ، شہریوںاور زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ گورنمنٹ نے حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر دہشتگردی کرنے والے دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کو کیفرکردار تک پنہچا دیا ہے اور آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیئے سندھ بھر کی تمام درگاہوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حضرت لعل شہباز قلندر کے زائرین کو سہولت دینے کے لیئے مزید ایک گیٹ کھولنے پر غور کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ کی سیاست پریقین نہیں رکھتی سینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک سوال کے جواب پر انہونے کہاکہ ایم کیو ایم کے مختلف دہڑوں کی جانب سے ایک دوسرے کے اپر الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے اور سینیٹ کے الیکشن میں ہر ممبر ووٹ دینے کے لیئے آزاد ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ سندھ بھر میں پینے کے صاف پانی کے لیئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں سندھ گورنمنٹ نے فنڈ بھی جاری کر دئے ہیں انہوںنے کہاکہ سیہون شریف کے شہریوں کو صاف پانی میسر کرنے کے لیئے واٹرفلٹر پلانٹ اسکیم پر جلد کام شروع کیا جائے گا اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ نے درگاھ حضرت لعل شہباز قلندر پر حاضری دی اور سانحہ سیہون میں شہید ہونے والے شہدائوں کے لیئے دعاء مانگی۔

متعلقہ عنوان :