راؤ انوار کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریںگے، وزیراعلی سندھ

صاف پانی کا ایشو ہے تاہم سپریم کورٹ کے احکامات پر پلانٹ ایک سے دوسرے محکمے میں ٹرانسفر ہوئے،سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 18:08

راؤ انوار کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریںگے، وزیراعلی سندھ
سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات کو مانیں گے۔جمعہ کو سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صاف پانی کا ایشو ہے تاہم سپریم کورٹ کے احکامات پر پلانٹ ایک سے دوسرے محکمے میں ٹرانسفر ہوئے جب کہ را ؤانوار کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات مانیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میری خواہش ہے ایم کیو ایم اپنے اختلافات ختم کرکے مل کر کام کریں، قیادت کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل کسی سے اتحاد نہیں کرنا جب کہ ہارس ٹرینڈنگ کی بات کرنے والے اپنے ہی سینیٹر پر شک کررہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ سیہون کی پہلی برسی کے موقع پر لعل شہباز قلندرکیمزارپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے سانحہ سیہون میں ملوث تمام ملزمان کو جہنم واصل کردیا جبکہ دو دہشت گرد حراست میں ہیں۔وزیراعلی سندھ نے یقین دلایا کہ مستقبل میں سانحہ سیہون جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سندھ بھر میں اولیائے کرام کے مزارات کی سیکیورٹی سخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :