Live Updates

لودھراں میں این اے 154 میں ناکامی کی رپورٹ عمران خان کو پیش ، الیکشن ہارنے کی بڑی وجہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت ہے ،فیکٹ فنڈنگ کمیٹی

جمعہ 16 فروری 2018 22:42

لودھراں میں این اے 154 میں ناکامی کی رپورٹ عمران خان کو پیش ، الیکشن ہارنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی فیکٹ فنڈنگ کمیٹی نے لودھراں میں این اے 154 میں ناکامی کی رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں الیکشن میں ناکامی کی ابتدائی رپورٹ تحریک انصاف کی فیکٹ فیڈنگ کمیٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں الیکشن ہارنے کی بڑی وجہ کمیٹی ارکان نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو ٹھہرایا کیونکہ مقامی پارٹی عہدیداران پولنگ والے دن گھر سے ہی نکلے اور پولنگ اسٹیشن پر بھی تحریک انصاف کے نمائندے غیر حاضر رہے جس کی وجہ سے (ن)لیگ کے پولنگ ایجنٹس نے فائدہ اٹھایا اور الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے الیکشن مہم اچھی چلائی مگر الیکشن والے دن وہ قابو نہ کر سکے ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات