چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ اجلاس پیر کو طلب کرلیا

خرم دستگیر سعودی عرب میں فوجی دستے بھجوانے کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیںگے

جمعہ 16 فروری 2018 22:42

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ اجلاس پیر کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پیر کے روز سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے مزید فوجی دستے سعودی عرب بھجوانے کے معاملے پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پیر کے روز سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیر دفاع خرم دستگیر سینٹ میں آکر سعودی عرب میں فوجی دستے بجھوانے کے معاملے پر ایوان بالا کو اعتماد میں لیںگی