افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے 14 طالبان ہلاک ، 7 زخمی

جمعہ 16 فروری 2018 22:42

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ صوبہ ہلمند اور صوبہ ناراح میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو دو مختلف فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے حملوں میں طالبان کے ٹھکانے اور بھاری مقدار مین اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ ہوا ہے ۔ ۔