ْافتخار محمد چوہدری کو بلٹ پرروف گاڑی دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 20 فروری تک ملتوی

جمعہ 16 فروری 2018 17:28

ْافتخار محمد چوہدری کو بلٹ پرروف گاڑی دینے کے خلاف دائر درخواست کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پرروف گاڑی دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حنیف راہی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کر تے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ دلائل دیں۔

متعلقہ عنوان :