نواز شریف کو ایٹمی دھماکہ کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟ اور نواز شریف کیوں ناراض ہوئے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 فروری 2018 13:48

نواز شریف کو ایٹمی دھماکہ کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟ اور نواز شریف کیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ 1998ء میں ایٹمی دھماکہ کرنے کا مشورہ کیا نواز شریف کو جرنلسٹ نے دیا تھا یا یہ فیصلہ خود نواز شریف نے کیا تھا ؟ عارف نظامی نے بتایا کہ اس وقت صحافیوں کی ایک میٹنگ بلوائی گئی جس میں کئی صحافیوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ آپ قطعاً ایٹمی دھماکہ نہ کریں ۔

ان میں سے کچھ صحافی کچھ زندہ ہیں کچھ نہیں ہیں۔ میرے چچا مرحوم مجید نظامی نے نواز شریف سے کہا کہ میاں نواز شریف اگر اب آپ نے دھماکہ نہ کیا تو آپ کا دھماکہ ہو جائے گا۔ مرحوم نے اس کے بعد کہنا شروع کر دیا کہ ایٹمی دھماکہ میرے مشورے پر ہوا ہے۔ ان کے بڑے اچھے دوست سرتاج عزیز نے ایک کتاب لکھی لیکن اس میں اس بات کا تذکرہ نہیں تھا جس پر چچا مرحوم ناراض ہو گئے کہ ایٹمی دھماکے کا اصل خالق تو میں ہوں۔

(جاری ہے)

نواز شریف بھی اس بات پر ناراض ہو گئے کہ دھماکہ کرنے والا میں ہوں اور کریڈٹ اور لوگ لے رہے ہیں۔ کچھ دن قبل میری مشاہد حسین سید صاحب سے ملاقات ہوئی اورمیں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے مجھے کہا کہ دھماکہ کرنے کا فیصلہ ہو چکا تھا میاں نواز شریف نے تو صرف ایسے ہی میٹنگ بلوا لی تھی۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :