منی لانڈرنگ کے حوالے سے پاکستان کی کوتاہیوں پر تشویش ہے،امریکا

پاکستان کو عالمی دہشت گرد واچ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے تحریک پیش کردی گئی،ترجمان محکمہ خارجہ

جمعہ 16 فروری 2018 14:28

منی لانڈرنگ کے حوالے سے پاکستان کی کوتاہیوں پر تشویش ہے،امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشت گرد واچ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے ادارے میں تحریک پیش کی گئی ہے جس کی نگرانی منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والا گروپ کرے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے امریکہ کو پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ، انسداد دہشت گردی کے معاملات میں کوتاہیاں برتنے پر تشویش رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں ’ایف اے ٹی ایف‘ (فائننشل ایکشن ٹاسک فورس) سے گفت و شنید کی گئی ہے۔ لیکن، چونکہ یہ معاملہ صیغہ راز کا ہے، اس لیے اس بارے میں فی الوقت کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :