کراچی، ایک اور مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا،

مقتول موسی کی لاش گزشتہ روز سپرہائی وے کے قریب سے ملی تھی دو روز قبل سیکیورٹی اہلکار موسی اور اس کے بڑے بھائی کو گھر سے لے کر گئے تھے، عیسی اب بھی لاپتہ ہے، بھائی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 14:27

کراچی، ایک اور مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) کراچی میں ایک اورمبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا، مقتول موسی کی لاش گزشتہ روز سپرہائی وے کے قریب سے ملی،اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ موسی کو دو روز پہلے گھر سے بڑے بھائی کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب سے تشدد زدہ لاش ملی تھی جس کی شناخت موسی کے نام سے ہوئی، اہل خانہ نے گڈاپ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔موسی کے بھائی کے مطابق دو روز قبل سیکیورٹی اہلکار موسی اور اس کے بڑے بھائی کو گھر سے لے کر گئے تھے، عیسی اب بھی لاپتہ ہے۔موسی کے بھائی ابراہیم کے مطابق دونوں بھائی جامع کلاتھ میں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :