فاٹا میں 10 سال تک 100 ارب روپے سالانہ خرچ کئے جائیں گے، گزشتہ چار سال میں فاٹا میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کے لئے 13341 ملین روپے جاری کئے گئے، وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور

جمعہ 16 فروری 2018 12:55

فاٹا میں 10 سال تک 100 ارب روپے سالانہ خرچ کئے جائیں گے، گزشتہ چار سال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر نے بتایا کہ فاٹا میں 10 سال تک 100 ارب روپے سالانہ خرچ کئے جائیں گے۔ گزشتہ چار سالوں میں فاٹا میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیر کے لئے 13341 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فاٹا میں تباہ شدہ گھر کے لئے چار لاکھ روپے اور جزوی تباہ گھر کے لئے ایک لاکھ 60 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تباہ شدہ گھروں کی تعمیر اور بحالی کے لئے کوئی ادارہ بنانے کے لئے غور اور مشاورت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تباہ شدہ املاک اور ان کے مالکان کو ادائیگی کے لئے 13341 ملین روپے کی رقم دی گئی تھی اس میں سے 12350 ملین روپے پولیٹیکل انتظامیہ کو جاری کئے گئے تھے جس میں سے 10708 ملین روپے ایک سروے کے بعد حقداروں میں بانٹ دیئے گئے۔ فاٹا کئی لحاظ سے ملک کے دیگر حصوں سے پسماندہ ہے۔ فاٹا میں 10 سال تک 100 ارب روپے سالانہ خرچ کئے جائیں گے تاکہ فاٹا کو دوسرے صوبوں کے برابر لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :