اسلام آباد میں دودھ دینے والے جانوروں کو مضر صحت انجیکشن نہیں لگائے جاتے، وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 16 فروری 2018 12:55

اسلام آباد میں دودھ دینے والے جانوروں کو مضر صحت انجیکشن نہیں لگائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دودھ دینے والے جانوروں کو مضر صحت انجیکشن نہیں لگائے جاتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فرحت الله بابر کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں ڈیری فارمز مالکان اضافی دودھ نکالنے کے لئے جو بوسٹن اور سومائیک ممنوعہ انجیکشن لگاتے تھے ان پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد کر دی گئی ہے اور یہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی اس حوالے سے فیصلہ دیا تھا۔ جانوروں کو جو مضر صحت انجیکشن لگائے جاتے ہیں ان کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :