چارسدہ،خاندانی منصوبہ بندی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

جمعہ 16 فروری 2018 12:55

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرچارسدہ سمیع اللہ خان کی ہدایت پرچارسدہ کے دوردرازعلاقوں کے غریب عوام کوطبی اورخاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے یونین کونسل تنگی،قارون ڈھیری اورشاخ نمبر1محکمہ بہبودآبادی کی فلاحی مراکزمیں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں ماہرلیڈی ڈاکٹرشبانہ رحمن اورڈاکٹرنیلوفرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈاکٹرنیلوفرنے 217غریب نادارمریضوں کاچیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کیں جبکہ ضرورت مند74افرادکوخاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں سہولیات اورادویات بھی دی گئیں۔