قومی وطن پارٹی نے باغی ارکان کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیا، الیکشن کمیشن کو ڈی سیٹ کیلئے خط لکھ دیا

جمعہ 16 فروری 2018 12:46

قومی وطن پارٹی نے باغی ارکان کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیا، الیکشن ..
ْمانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) قومی وطن پارٹی نے اپنے باغی ارکان صوبائی اسمبلی حاجی ابرار حسین اور محمد سلطان خان کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دونوں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈی سیٹ کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق مانسہرہ کے حلقہ پی کی57- سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی ابرار حسین قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور چند روز قبل وہ اپنی جماعت چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ پی کی18- سے رکن صوبائی اسمبلی سلطان خان نے بھی پارٹی وفاداری تبدیل کردی ہے جس پر پارٹی نے دونوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ پارٹی قوانین الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر دونوں ممبران اسمبلی کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے۔