کینٹ پولیس نے بانڈہ پھگواڑیاں قتل کیس کے ملزم کو کراچی سے گرفتار کرکے ایبٹ آباد منتقل کر دیا

جمعہ 16 فروری 2018 12:46

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ایبٹ آباد کی کینٹ پولیس نے 2014ء میں بانڈہ پھگواڑیاں میں ہونے والے قتل کیس کے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر کے ایبٹ آباد منتقل کر دیا، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، ملزم نے لین دین تنازعہ پر کراچی سے ایبٹ آباد آئے شخص کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بانڈہ پھگواڑیاں میں 22 اپریل 2014ء کو لین دین کے تنازعہ پر ذیشان عرف شانی ولد بشیر احمد، شوکت علی ولد صاحب ولی سکنہ لانڈھی کراچی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او کینٹ کیڈت حفیظ اور سپلائی چوکی کے انچارج زبیر تنولی نے ملزم کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع پر کراچی سے ملزم ذیشان سکنہ بانڈہ پھگواڑیاں کو گرفتار کر کے ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔