آزاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہیں‘پیر سید غلام احمد شاہ

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے تاریخ رقم کردی آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جمعہ 16 فروری 2018 12:45

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) سجادہ نشین دربار عالیہ عالی شاہ بادشاہ سرکار سوکڑ شریف پیر سیدغلام احمد شاہ نے ہٹیاں بالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید علی رضا بخاری کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں آزاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ختم نبوت بل کے لئے محنت کرنے پر پیر سید علی رضا شاہ بخاری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیر سید علی بخاری کا یہ کارنامہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے آذاد کشمیر کے ممبران اسمبلی نے ختم نبوت بل کی حمایت کر کے اپنا دینی فریضہ پورا کیا پوری قوم قادیانیوں سے متعلق قرارداد کے محرک وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پیر سید علی رضا بخاری اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ہمیشہ پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت کے لئے ہونے والی قانون سازی میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

منکرین ختم نبوت اسلام دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ حکومت قادیانیوں کی اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جانا پوری قوم کیلئے خوشخبری ہے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے تاریخ رقم کردی آذاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :